پادگرد
تصویر The New Life Mission

پروفایل پادکستر

The New Life Mission

پادکست‌های The New Life Mission

کاور مکاشفہ کی کتاب پر تفسیر اور پیغامات - کیا مُخالفِ مسیح ، شہادت ، اُٹھائے جانے اور ہزارسالہ بادشاہی کا دَور آرہا ہے

مکاشفہ کی کتاب پر تفسیر اور پیغامات - کیا مُخالفِ مسیح ، شہادت ، اُٹھائے جانے اور ہزارسالہ بادشاہی کا دَور آرہا ہے

11ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے بعد، ایک انٹرنیٹ ویب سائٹ ”www.raptureready.com“ جو آخری دَور پر معلومات فراہم کرتی ہے پر رپورٹ پیش کی گئی کہ (80) اَسی لاکھ سے زائد لوگ اِس تک پہنچے اور CNN اور TIMEکے، ایک مشترکہ سروے کے مطابق %59امریکی تباہی کی پیشنگوئیوں کے عقیدہ جزا و سزا پر ایمان رکھتے ہیں۔ وقت کی اَیسی ضرورت کے جواب میں مصنف مکاشفہ کی کتاب کے نکات کی ایک واضح اور تفصیل مہیا کرتے ہیں، جس میں مخالفِ مسیح کی آمد، مقدسین کی شہادت اور اُن کا اُٹھایا جانا، ہزار سالہ بادشاہت اور نیا آسمان اور نئی زمین شامل ہیں_یہ سب صحائف کے مکمل متن اور رُوح القدس کی راہنمائی میں ہیں۔ یہ کتاب مکاشفہ کی کتاب کی آیت بہ آیت تفسیر مہیا کرتی ہے جو مصنف کے مفصل پیغامات سے مزین ہے۔ جو کوئی اِس کتاب کو پڑھے گا تمام منصوبوں پر گرِفت حاصل کرے گا جو خُدا اِس دُنیا میں آئندہ کے لئے محفوظ رکھتاہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35

کاور مکاشفہ کی کتاب پر تفسیر اور پیغامات - کیا مُخالفِ مسیح، شہادت، اُٹھائے جانے اور ہزارسالہ بادشاہی کا دَور آرہا ہے

مکاشفہ کی کتاب پر تفسیر اور پیغامات - کیا مُخالفِ مسیح، شہادت، اُٹھائے جانے اور ہزارسالہ بادشاہی کا دَور آرہا ہے

آج زیادہ مسیحی ایذار سانیوں سے پہلے اُٹھائے جانے کے نظریے پر ایمان رکھتے ہیں۔ کیونکہ وہ اِس جھوٹی الٰہی تعلیم پر ایمان رکھتے ہیں جو اُنہیں سکھاتی ہے کہ وہ سات سالہ عظیم ایذار سانیوں کے آنے سے پہلے اُٹھا لئے جائیں گے، وہ فضول مذہبی زندگیاں گزار رہے ہیں جو دل جمعی میں شرابور ہیں۔ لیکن مقدسین کا اُٹھایا جانا صِرف سات نرسنگوں کے پھونکے جانے یعنی اپنے معمول پرچلنے کے بعد جب تک چھٹی آفت تمام نہیں ہو جاتی واقع ہوگا۔ یہ، مخالفِ مسیح کے ظہورکے بعد یعنی عالمگیر افراتفری کے درمیان اور نئے سِرے سے پیدا ہوئے مقدسین کے شہید ہونے اور جب ساتواں نرسنگا پُھونکا جائیگا واقع ہوگا۔ یہ اُس وقت ہوگا کہ یسوعؔ آسمان سے اُتر آئے گا اور جی اُٹھنا اور نئے سِرے سے پیدا ہوئے مقدسین کا اُٹھایا جانا واقع ہوگا(۱۔تھسلنیکیوں۴: ۱۶۔۱۷)۔ راستباز جو ’’پانی اور رُوح کی خوشخبری ‘‘پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیداہوئے تھے جی اُٹھیں گے اور اُٹھائے جائیں گے اور اِس طرح ہزار سالہ بادشاہت اور آسمان کی ابدی بادشاہت کے وارث ہوں گے، لیکن گنہگار جو پہلے جی اُٹھنے میں حصہ لینے کے قابل نہیں تھے خُد اکی معرفت سات پیالوں کے اُنڈیلے جانے کی عظیم سزا کا سامنا کریں گے اور جہنم کی ابدی آگ میں پھینک دئیے جائیں گے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35

کاور خُدا کی راستبازی جو رومیوں کے خط میں ظاہر کی گئی ہے- ہمارا خُداوند جو خُدا کی راستبازی بن گیا

خُدا کی راستبازی جو رومیوں کے خط میں ظاہر کی گئی ہے- ہمارا خُداوند جو خُدا کی راستبازی بن گیا

اِس کتاب کے الفاظ آپ کے دل کی پیاس بجھائیں گے۔ آج مسیحی لوگ زندگی گزارنا جاری رکھتے ہیں جب کہ اَصل گناہ کے سچے حل کو نہیں جانتے، جو وہ ہر روز سرزد کر رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ خُد اکی راستبازی کیا ہے؟ مصنف اُمید کرتاہے کہ آپ اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیں گے اور خُد اکی راستبازی پر ایمان رکھیں گے، جو اِس کتاب میں ظاہر کی گئی ہے۔ تقدیر، توجیہہ اور رفتہ رفتہ پاکیزگی کی تعلیمات مسیحی الٰہی تعلیم میں خاص ہیں جو ایمانداروں کی رُوحوں میں پریشانی اور کھوکھلا پن لا چکی ہیں۔ لیکن، پیارے مسیحیو، اَب وقت ہے کہ آپ کو خُدا کو جاننا، اُس کی راستبازی کے بارے میں سیکھنا اور پُر یقین ایمان کو جاری رکھنا چاہیے۔ یہ کتابیں آپ کی روح کو عظیم سوجھ بوجھ مہیاکریں گی اور اِسے اطمینان کی جانب راغب کریں گی۔ مصنف چاہتاہے کہ آپ خُداکی راستبازی کی برکات کو جاننے کی صلاحیت حاصل کریں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35

کاور خُدا کی راستبازی جو رومیوں کے خط میں ظاہر کی گئی ہے- ہمارا خُداوند جو خُدا کی راستبازی بن گیا

خُدا کی راستبازی جو رومیوں کے خط میں ظاہر کی گئی ہے- ہمارا خُداوند جو خُدا کی راستبازی بن گیا

اِس کتاب کے الفاظ آپ کے دل کی پیاس بجھائیں گے۔ آج مسیحی لوگ زندگی گزارنا جاری رکھتے ہیں جب کہ اَصل گناہ کے سچے حل کو نہیں جانتے، جو وہ ہر روز سرزد کر رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ خُد اکی راستبازی کیا ہے؟ مصنف اُمید کرتاہے کہ آپ اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیں گے اور خُد اکی راستبازی پر ایمان رکھیں گے، جو اِس کتاب میں ظاہر کی گئی ہے۔ تقدیر، توجیہہ اور رفتہ رفتہ پاکیزگی کی تعلیمات مسیحی الٰہی تعلیم میں خاص ہیں جو ایمانداروں کی رُوحوں میں پریشانی اور کھوکھلا پن لا چکی ہیں۔ لیکن، پیارے مسیحیو،اَب وقت ہے کہ آپ کو خُدا کو جاننا، اُس کی راستبازی کے بارے میں سیکھنا اور پُر یقین ایمان کو جاری رکھنا چاہیے۔ یہ کتابیں آپ کی روح کو عظیم سوجھ بوجھ مہیاکریں گی اور اِسے اطمینان کی جانب راغب کریں گی۔ مصنف چاہتاہے کہ آپ خُداکی راستبازی کی برکات کو جاننے کی صلاحیت حاصل کریں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35

کاور خیمۂاِجتماع: یِسُوعؔ مسیح کا مُفَصَّل خاکہ

خیمۂاِجتماع: یِسُوعؔ مسیح کا مُفَصَّل خاکہ

ہم خیمۂاِجتماع میں چھپی سچائی کو کیسے تلاش کر سکتے ہیں؟ صِرف پانی اور روح کی خوشخبری کوجاننےسے،جو خیمۂاِجتماع کاحقیقی جوہر ہے، ہم اِس سوال کےجواب کودُرست طورپر سمجھ اور جا ن سکتے ہیں۔ درحقیقت، خیمۂاِجتماع کے صحن کے دروازہ میں ظاہر کیے گئے آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور بارِیک بٹےہوئےکتان ہمیں نئے عہد نامہ کے دَور میں یِسُوعؔ مسیح کے کام دکھاتے ہیں جو بنی نوع انسان کو بچا چکے ہیں۔ اِس طرح، پُرانے عہد نامہ کا خیمۂاِجتماع کا کلام اور نئے عہد نامہ کا کلام، بارِیک بٹےہوئےکتان کی مانند قریبی اور یقینی طور پر ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن، بد قسمتی سے، یہ سچائی مسیحیت میں ہر سچائی کے متلاشی سے ایک لمبے عرصے تک چھپی رہی ہے۔ اِس زمین پر آکر، یِسُوعؔ مسیح نے یوحناؔ سے بپتسمہ لیا اور صلیب پر اپنا خون بہایا۔پانی اور روح کی خوشخبری کو سمجھنے اوراِس پر ایمان رکھنے کے بغیر ہم میں سے کوئی بھی خیمۂاِجتماع میں ظاہر ہونےوالی سچائی کو ڈھونڈ نہیں سکتا ہے۔ ہمیں اب یقینا ًخیمۂاِجتماع کی اِس سچائی کو سیکھنا اور اِس پر ایمان رکھنا چاہیے۔ ہم سب کو خیمۂاِجتماع کے صحن کے دروازہ کے آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور بارِیک بٹےہوئےکتان میں ظاہر ہونےوالی سچائی کا احساس کرنے اور ایمان رکھنے کی ضرورت ہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35

کاور خیمۂاِجتماع: یِسُوعؔ مسیح کا مُفَصَّل خاکہ

خیمۂاِجتماع: یِسُوعؔ مسیح کا مُفَصَّل خاکہ

جس طرح پُرانے عہد نامہ میں خُد انے مُوسیٰ کو خیمۂاِجتماع کی تعمیر کا حکم دیا تھا، نئے عہد نامہ میں، خُد اچاہتا ہے ہم میں سے ہر ایک اپنے دلوں میں ایک مقدس تعمیر کرے تاکہ وہ ہم میں سکونت کر سکے۔ ایمان کی اشیاء جن کے ساتھ ہم اپنے دلوں میں یہ مقدس تعمیر کر سکتے ہیں پانی اور رُوح کی خوشخبری کا کلام ہے۔ پانی اور رُوح کی اِس خوشخبری کی اشیاء کے ساتھ ہمیں یقیناًاپنے تمام گناہوں سے دُھلنا اور پاک ہونا چاہیے۔ ہمیں اُس کے لئے ایک مقدس تعمیر کرنے کو بتانے کے وسیلہ سے، خُد اہمیں ہمارے دل خالی کرنے اور پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے لئے فرما رہا ہے۔ ہمیں یقیناًپانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے دلوں کو صاف کرنا چاہیے۔ جب ہم پانی اوررُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے دلوں کے تمام گناہوں کو دھوتے ہیں خُدا تب اُن میں بسنے کے لئے آتا ہے۔ یہ پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے ہے کہ آپ اپنے دلوں میں مقدس ہیکل کو تعمیر کر سکتے ہیں۔ یہ زیادہ تر اَب تک اِس طرح ہے کہ، کم ازکم آ پ میں سے بعض اپنے دلوں کو صاف کرنے کے لئے غالباً اپنی توبہ کی دُعائیں پیش کر رہے ہیں ،یعنی بذاتِ خودمقدس تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اَب آپ کے پاس وقت ہے کہ اِس جھوٹے ایمان کو چھوڑیں اور پانی اور رُوح کی خوشخبری پرایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے ذہنوں کی تجدید کرکے تبدیل ہو جائیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35

کاور رسولوں کے عقیدہ کا ایمان - مسیح کے بنیادی اُصول

رسولوں کے عقیدہ کا ایمان - مسیح کے بنیادی اُصول

ہمیں یقیناًوہی ایمان رکھنا چاہیے جو رسُول رکھتے تھے اور اُن کی طرح اعتقاد رکھنا چاہیے جس طرح اُنھوں نے رکھا، کیونکہ اُن کا ایمان اور عقائد رُوح القدس سے حاصل ہوئے تھے۔ رسُولوں نے یسوعؔ مسیح، اُس کے باپ اور رُوح القدس پر اپنے خُدا کے طو رپر ایمان رکھا۔ پولُسؔ رسُول نے اِقرار کیِا کہ وہ مسیح کے ساتھ مر گیا اور اُس کے ساتھ جی اُٹھا۔ وہ ایمان رکھنے کے وسیلہ سے ایک آلہ بن گیا کہ اُس نے یسوعؔ مسیح میں شامل ہونے کا بپتسمہ لیا(گلتیوں۳: ۲۷)۔ خُد اکی خوشخبری میں وہ بپتسمہ جو یسوعؔ نے حاصل کِیا، خون جو اُس نے صلیب پر بہایا، او ر رُوح القدس کی بخشش پائے جا تے ہیں جو وہ ہر کسی پر اُنڈیل چکا ہے جو اِس خوشخبری پر ایمان رکھتا ہے۔ کیا آپ اَصل خوشخبری کو جانتے اور ایمان رکھتے ہیں؟ یہ وہی اَصل خوشخبری ہے جس پر رسُول بھی ایمان رکھتے تھے۔ ہم سب کو، بھی، یقیناًاِس لئے پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنا چاہیے۔

کاور رُوح الّقدس جو مُجھ میں سکونت کرتاہے - آپ کیلئے رُوح القدس کو حاصل کرنے کا واحد محفوظ طریقہ

رُوح الّقدس جو مُجھ میں سکونت کرتاہے - آپ کیلئے رُوح القدس کو حاصل کرنے کا واحد محفوظ طریقہ

مسیحیت میں، گناہوں سے نجات اور روح القدس کی معموری جیسے موضوع کو سب سے زیادہ زیرِ بحث لایا جاتا ہے ۔ تاہم، چند ایک لوگ اِن دونوں باتوں کے متعلق درست علم رکھتے ہیں ، حالانکہ یہ مسیحیت کے انتہائی اہم موضوع ہیں ۔ تو بھی اگرچہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ یسوعؔ پر ایمان رکھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ نجات اور روح القدس سے بے بہرہ ہیں۔ کیا آپ اِس خوشخبری سے واقف ہیں جو روح القدس حاصل کرنے میں آپ کی معاونت کرتی ہے ؟ اگر آپ خدا سے روح القدس کی معموری کیلئے منت کرنا چاہتے ہیں، تو پہلے آپ کو پانی اور روح کی خوشخبری سے واقف ہونے اور پھر اِ س پر ایمان لانے کی ضرورت ہے۔ یقیناًیہ کتاب پوری دنیا میں تمام مسیحیوں کی راہنمائی کرے گی کہ وہ اپنے گناہوں کی معافی حاصل کریں اور روح القدس سے معمور ہوجائیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35

کاور مؔتی کی انجیل پر پیغامات - کب ایک مسیحی خُداوند کے ساتھ شخصی گفتگو کر سکتا ہے

مؔتی کی انجیل پر پیغامات - کب ایک مسیحی خُداوند کے ساتھ شخصی گفتگو کر سکتا ہے

تمام دنیامیں اَن گنت نئے مسیحی ہیں جو صرف پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے نئے سرے سے پیدا ہو چکے ہیں جس کی ہم منادی کر رہے ہیں۔ ہم بے شک اُنھیں زندگی کی روٹی کھلانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مگر اُن کے لئے حقیقی خوشخبری میں ہمارے ساتھ شراکت رکھنا مشکل ہے، کیونکہ وہ سب ہم سے بہت دور ہیں۔ اِس لئے یسوعؔ مسیح، بادشاہوں کے بادشاہ، کے اِن لوگوں کی روحانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ،مصنف پرچار کرتا ہے کہ اُن کو جو یسوعؔ مسیح کے کلام پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہوں کی معافی حاصل کرچکے ہیں یقیناًاپنے ایمان کا دفاع کرنے اور اپنی روحانی زندگیوں کوقائم رکھنے کے سلسلے میں اُس کے خالص کلام پر پرورش پانی چاہیے۔ اِ ن کتابوں کے اندرپیغامات زندگی کی نئی روٹی کی طرح تیار کئے گئے ہیں جو نئے سرے سے پیدا ہوؤں کواپنی روحانی بڑھوتری کو بڑھانے کے لئے بہم غذا پہنچائیں گے۔ اپنی کلیسیا اور خادمین کے وسیلہ سے، خداآپ کو زندگی کی یہ روٹی مہیا کرنا جاری رکھے گا۔ خدا کی برکتیں اُن سب پرہوں جو پانی اور روح کے وسیلہ سے نئے سرے سے پیدا ہو چکے ہیں، جو یسوعؔ مسیح میں ہمارے ساتھ حقیقی روحانی شراکت رکھنا چاہتے ہیں

کاور پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رُجوع لائیں

پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رُجوع لائیں

آئیں پانی اور روح کی خوشخبری کی جانب رجوع لائیں۔ علمِ الٰہیات اور مذہبی تعلیمات ہمیں نجات نہیں دے سکتے ۔تا ہم، بہت سے مسیحی اب تک اُن کی پیروی کرتے ہیں،اور نتیجتاً اب تک نئے سرے سے پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ یہ کتاب ہمیں واضح طور پربتاتی ہے کہ الٰہی تعلیم اورالہٰی نظریات کیا غلطی کر چکے ہیں اور کیسے مناسب ترین طریقہ سے یسوعؔ پر ایمان رکھناہے۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35

کاور کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں

کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں

اِس عنوان کا بنیادی مضمون "پانی اور رُوح سے نئےسرےسے پیدا ہونا ہے۔" یہ اِس مضمون پر قوتِ تخلیق رکھتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، یہ کتاب واضح طور پر بتاتی ہے کہ بائبل کے مطابق ہُوبہو، نئے سرے سے پیدا ہونا کیا ہے اور پانی اور رُوح سے نئے سرے سے پیدا ہونے کا طریقہ کیا ہے۔ پانی یردن میں یسوع کے بپتسمہ کی علامت ہے اور بائبل بتاتی ہے کہ ہمارے تمام گناہ یسوع پر اُس وقت منتقل ہوگئے تھے جب اُس نے یوحنا بپتسمہ دینے والے سے بپتسمہ لیا تھا۔ یوحنا تمام بنی نوع انسان کا نمائندہ اور سردار کاہن ہارون کی نسل میں سے تھا۔ ہارون قربانی کے بکرے کے سر پر اپنے ہاتھوں کو رکھتا اور بنی اسرائیل کے تمام سالانہ گناہوں کو کفارہ کے دن اُس پر منتقل کر دیتا تھا۔ یہ آنے والی اچھی چیزوں کا عکس ہے۔ یسوع کا بپتسمہ ہاتھوں کے رکھے جانا کا مشابہ ہے۔ یسوع نے یردن پر ہاتھوں کے رکھے جانے کی صورت میں بپتسمہ لیا تھا۔ چنانچہ اُس نے اپنے بپتسمہ کے ذریعہ دُنیا کے تمام گناہوں کو مٹا دیا اور گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے مصلوب ہوا تھا۔ لیکن زیادہ تر مسیحی نہیں جانتے کہ یسوع نے دریائے یردن میں یوحنا اصطباغی سے کیوں بپتسمہ لیا تھا۔ یسوع کا بپتسمہ اِس کتاب کا معنی خیز، اور پانی اور رُوح کی خوشخبری کا ناگزیر حصہ ہے۔ ہم صرف یسوع کے بپتسمہ اور اُس کی صلیب پر ایمان رکھنے سے ہی نئے سرے سے پیدا ہوسکتے ہیں۔ https://www.bjnewlife.org/ https://youtube.com/@TheNewLifeMission https://www.facebook.com/shin.john.35